17 مارچ 2012 - 20:30

کراچي کے تاجروں نے بھتا مافياؤں کي سرگرميوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سنيچر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کي.

ابنا: شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث شہر ميں کاروباري سرگرمياں مفلوج ہوکر رہ گئيں اور دوکانيں اورتجارتي مراکز پوري طرح بند رہے - شٹرڈاؤن ہڑتال کي ايم کيو ايم اور ديگر سياسي جماعتوں نے بھي حمايت کا اعلان کررکھا ہے-

......./169

اس دوران پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے سندھ کي صوبائي حکومت اور وفاقي وزير داخلہ رحمن ملک کو حکم ديا ہے کہ  بھتا مافياؤں کے خلاف قانوني کاروائي کريں اور شہر ميں غنڈہ گردي کرنے والے گروہوں سے سختي سے نمٹيں